خادم درگاہ اجمیر سلمان چشتی متنازعہ ویڈیو پر گرفتار

   

جئے پور : راجستھان میں اجمیر شریف درگاہ کے خادم سلمان چشتی کو آج پولیس نے گرفتار کر لیا۔ سلمان چشتی نے ایک متنازعہ ویڈیو میں کہا تھا کہ بی جے پی کی معطل ترجمان نپور شرما کو مارنے والے کے نام وہ اپنی جائیداد کردیں کے۔اس ویڈیو کی بنیاد پر پولیس نے پیر کی رات سلمان چشتی کے خلاف ایک کیس درج کیا تھا اور انہیں آج راجستھان پولیس نے حراست میں لے لیا۔ پولیس عہدیدار دلویر سنگھ فوجدار نے کہا کہ سلمان چشتی کا مجرمانہ ریکارڈ ہے۔ دفتر اجمیر درگاہ کے دیوان نے ویڈیو کی مذمت کی اور کہا کہ درگاہ مذہبی ہم آہنگی کی علامت ہے۔ سلمان چشتی کے ویڈیو میں بیان کردہ خیالات کو درگاہ کے پیغام کے طور پر نہ لیا جائے۔