خالدہ ضیا کی پارٹی عام انتخابات کا بائیکاٹ کریگی

   

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کی قیادت والی بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی ملک میں 7 جنوری کو ہونے والے عام انتخابات کا بائیکاٹ کرے گی۔ ڈھاکہ ٹریبیون کے مطابق بی این پی کے ترجمان اے کے ایم وحید الزمان نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم انتخابات کا بائیکاٹ کر رہے ہیں۔ ہم اپنے موقف پر قائم ہیں کہ شیخ حسینہ کے اقتدار میں رہتے ہوئے کسی بھی الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے۔ نامزدگی داخل کرنے کے آخری دن تک، پارٹی نے ایک بھی سیٹ کیلئے پرچہ نامزدگی داخل نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی یکطرفہ کارروائی میں ان کی پارٹی کے ہزاروں افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔