بیروت : حماس کے سینئر قائد خالد مشعل کے سوتیلے بھائی 20 سال بعد امریکی جیل سے رہا ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق مفید عبدالقادر مشعل کو حماس کی مالی امداد میں معاونت کے الزام میں سزا سنائی گئی تھی۔ مفید مشعل کے علاوہ 4 فلسطینی نڑاد امریکی شہریوں کو بھی سخت قید کی سزائیں سنائی گئی تھیں۔ عرب میڈیا کے مطابق سزا پانے والوں میں حماس کے نائب سربراہ موسیٰ ابو مرزوق کے رشتہ دار محمد الزین بھی شامل تھے۔ عرب میڈیا کے مطابق امریکی حکام نے مفید عبدالقادر مشعل کی رہائی کی تاحال تصدیق یا تردید نہیں کی۔