خالص پٹرول استعمال کرنا ہےفی لیٹر 168 روپئے ادا کریں :نتن گڈکری

   

نئی دہلی 18 جولائی ( ایجنسیز ) مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ مسٹر نتن گڈکری نے E20 پٹرول کی مدافعت کی ہے ۔ جب ان سے سوال کیا گیا کہ کار مالکین اس پٹرول کے استعمال سے گاڑیاں خراب ہونے کی شکایت کر رہے ہیں تو انہوں نے جواب دیا کہ جو لوگ E20 پٹرول سے بچنا چاہتے ہیں اور خالص پٹرول استعمال کرنا چاہتے ہیں وہ ایسا کرسکتے ہیں۔ خالص پٹرول کیلئے انہیں فی لیٹر 168 روپئے قیمت ادا کرنی پڑیگی ۔