لکھنو۔مخالف سی اے اے احتجاجیوں کی تصویروں اور لکھنو میں لگائے گئے ہورڈنگس کی حمایت کرتے ہوئے ان کاتقابل کرونا وائرس سے کرتے ہوئے یوپی کے چیف منسٹرادتیہ ناتھ نے پیر کے روز کہاکہ اس طرح کے لوگ انسانیت دشمن ہوتے ہیں۔
یوگی نے ہورڈنگس کو حق بجانب قراردیتے دیا اور وہیں مبینہ طور پر جن لوگوں نے ڈسمبر میں اترپردیش کے اندر مخالف سی اے اے احتجاج میں حصہ لیاان کی طرف اس بات کا
اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ ضروری ہے لوگوں کو ”سماج کے نام پر کام کرنے والوں کے چہروں کی شناخت ہوسکے جو درحقیقت دشمن ہیں“۔
انہوں نے کہاکہ ”کرونا وائرس سے پوری دنیا ملکر مقابلہ کررہی ہے اور پورے سماج کو بھی ان لوگوں کی پہچان ہونا چاہئے اور ان کے خلاف اور پھر ان کی حقیقت کو سماج کے سامنے رکھنا ہوگا۔ دونوں سماج کے لئے خطرناک ہیں اور دونوں کے خلاف ملکر لڑنا ہوگا“۔
چیف منسٹر ایک ٹیلی ویثرن نیوز چیانل پر یہ بات کہی ہے۔انہو ں نے مزیدکہاکہ جب ہر کوئی کرونا وائرس کو انسانیت کے دشمن کے طور پر پہچان چکا ہے‘
مذکورہ دیگر دشمن جو این جی اوز اور دیگر تنظیموں کی آڑ میں چھپا ہے اس کی بھی پہچان ہونا چاہئے۔
انہوں نے کہاکہ ”مگر وہ جو کام کرنے کا دعوی کررہے ہیں اور درحقیقت کیا کررہے ہیں اس میں بڑا تضاد ہے“