جناب محمد رضی الدین معظم
اکثر و بیشتر گھرانوں میں محض چھوٹی چھوٹی باتوں پر دِلوں میں دشمنی پیدا ہوکر خاندانی اختلافات پیدا ہو جاتے ہیں۔ جس سے ماحول خراب ہو جاتا ہے اور گھر کے افراد خواہ مخواہ ایک دوسرے سے نفرت کرنے لگتے ہیں۔ ان حالات میں گھر کے ہر فرد سے کہیں کہ جب گھر میں داخل ہوں تو سیدھا پاؤں پہلے رکھ کر ایک بار سورۂ اخلاص پڑھ لیا کریں، اس سے گھر میں برکت ہوتی ہے۔
٭ سوتے وقت ایک بار سورۂ مؤمنون کی پہلی تین آیات
قَدْ أَفْلَحَ الْمُؤْمِنُوْنَ o الَّذِيْنَ هُمْ فِي صَلَاتِهِمْ خَاشِعُوْنَ o وَالَّذِيْنَ هُمْ عَنِ اللَّغْوِ مُعْرِضُوْنَ o
پڑھ کر سویا کریں، اس عمل کے سبب پورا دن سکون سے گزرے گا۔
٭ خاندانی اختلافات دُور کرنے کے لئے سورۂ حجر کی آیت ۴۷
وَنَزَعْنَا مَا فِي صُدُورِهِم مِّنْ غِلٍّ إِخْوَانًا عَلٰى سُرُرٍ مُّتَقَابِلِينَ
ہر نماز کے بعد سات بار پڑھیں اور سر اُٹھاکر پھونک ماریں، ان شاء اللہ تعالیٰ کامیابی ملے گی۔
٭ جس شخص سے ہمیشہ تکلیف پہنچتی ہو، اس کا تصور کرکے سورۂ بقرہ کی آیت ۱۳۷
فَإِنْ آمَنُوْآ بِمِثْلِ مَا آمَنْتُمْ بِهٖ فَقَدِ اهْتَدَوا ۖ
وَّإِن تَوَلَّوْا فَإِنَّمَا هُمْ فِي شِقَاقٍ ۖ فَسَيَكْفِيكَهُمُ اللّهُ ۚ
وَهُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيْمُ o
تنہائی میں بیٹھ کر سو بار پڑھیں اور اس کے بعد یہ دعا پڑھیں: ’’اَللّٰھُمَّ اِنّا نَجْعَلُکَ فِیْ نُحُوْرِھِمْ وَنَعُوْذُبِکَ مِنْ شُرُوْرِھِمْ‘‘ ان شاء اللہ تعالیٰ کامیابی ہوگی۔
٭ گھر میں صبح و شام صرف جمعرات سے جمعرات تک ’’حسبی اللّٰہ الحسیب‘‘ تصور کرکے سو بار پڑھیں، ان شاء اللہ تعالیٰ کامیابی ملے گی۔
نوٹ:۔ ہر عمل کے ساتھ درود شریف ضرور پڑھیں۔