عدالت میں معاملہ کی یکسوئی کے بعد نوٹیفکیشن جاری کرنے کا فیصلہ
حیدرآباد/26 ستمبر، ( سیاست نیوز) رنگاریڈی گنڈی پیٹ و شیر لنگم پلی منڈلوں میں سرکاری اراضی کی فروخت سے متعلق آکشن کو ملتوی کردیا گیا۔ پپلاگوڑہ اور خانم میٹ میں 27 اور 28 ستمبر کو اراضی کا آکشن مقرر تھا جسے تلنگانہ اسٹیٹ انڈسٹریل انفراسٹرکچر کارپوریشن نے ملتوی کردیا ۔ ہائی کورٹ سے آکشن پر حکم التواء کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کیونکہ اراضی ملکیت کے سلسلہ میں بعض درخواستیں داخل کی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق عدالت میں معاملہ کی یکسوئی کے بعد آکشن منعقد کیا جائیگا۔ پپلا گوڑہ اور خانم میٹ میں 117.29 ایکر اراضی کو فروخت کرنے کا حکومت نے فیصلہ کیا ۔ سروے نمبر 41/14 میں 22.79 ایکر کے تحت 9 پلاٹس کے ہراج کا فیصلہ کیا گیا۔ اسکے علاوہ گنڈی پیٹ پپلا گوڑہ میں سروے نمبرات 325 تا 328 میں 94.5 ایکر اراضی کو 26 پلاٹس میں تقسیم کرکے آکشن کا فیصلہ کیا گیا ۔پہلے مرحلہ میں حکومت نے اراضی کی فروخت سے 2500 کروڑ کی آمدنی حاصل کی ہے۔ ر