خانگی اسکولزکے 3 لاکھ ٹیچرز بیروزگار

   

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ میں خانگی اسکولوں میں خدمات انجام دینے والے 3لاکھ سے زائد اساتذہ بے روزگار ہوچکے ہیں اور ان کے مستقبل کے متعلق وہ خود کوئی منصوبہ تیار کرنے کے موقف میں نہیں ہیں ۔ ملک بھر میں لاک ڈاؤن کے بعد سے خانگی تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کے جانے کے سبب اساتذہ برادری کا حالات انتہائی ناگفتہ بہ ہوچکی ہے اور اب بھی باضابطہ تعلیمی سرگرمیوںکے آغاز کے سلسلہ میں کوئی توقعات نہ ہونے کے سبب ان کی پریشانیوں میں اضافہ ہی ہوتا جار ہاہے ۔ ریاست بھر میں موجود بیشتر خانگی اسکولوں کے انتظامیہ کی جانب سے اپنے اساتذہ ودیگر عملہ کو تنخواہوں کی اجرائی عمل میں نہیں لائی گئی اور انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جب ان کی آمدنی متاثر ہوئی ہے تو وہ کہاں سے ٹیچرز کی تنخواہ دیں گے۔