خانگی جونئیر کالجس کو تین تا پانچ سال کی منظوری دینے کی تجویز

   

حیدرآباد 8 مئی ( سیاست نیوز ) جاریہ سال سے خانگی جونئیر کالجس کو تین یا پانچ سال کیلئے بیک وقت الحاق یا منظوری دی جاسکتی ہے ۔ اس سلسلہ میں تلنگانہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن نے ایک تجویز حکومت کو منظوری کیلئے روانہ کردی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ جن خانگی کالجس کی ذاتی عمارت ہوں انہیں ایک ساتھ تین تا پانچ سال کی منظوری دی جانی چاہئے ۔ فی الحال صرف ایک سال کیلئے منظوری دی جاتی ہے ۔ عہدیداروں نے کہا کہ حکومت کی منظوری ملنے کے بعد اس تجویز پر جاریہ سے عمل شروع کردیا جائیگا ۔