خانگی دواخانہ میں اجتماعی عصمت ریزی کی افواہ ، پولیس کی جانب سے عدم توثیق

   

Ferty9 Clinic

نظام آباد ۔شہر کے خانگی دواخانہ میں ایک لڑکی کی عصمت ریزی کی افواہ سرگرم ہے ۔ جبکہ اس واقعہ کی پولیس کی جانب سے ابھی تک کوئی تصدیق نہیں کی جارہی ہے لیکن یہ واقعہ حقیقت ہے تفصیلات کے بموجب شہر کے ایک خانگی دواخانہ میں ایک 20 سالہ لڑکی کو چار نوجوان جال میں پھنساتے ہوئے خانگی دواخانہ کے روم میں لے گئے اور کولڈرنگ میں نشیلی دو ا پلا کر اس کی عصمت ریزی کرنا شروع کی تو سیکوریٹی گارڈ نے لڑکی کی چیخ و پکار کو سنتے ہوئے ڈائیل 100 پر اطلاع دینے پر پولیس یہاں پہنچ کر لڑکی کو تحویل میں لیتے ہوئے فوری سکھی سنٹر منتقل کیا اور دو نوجوانوں کو بھی تحویل میں لینے کی اطلاع ہے ۔ اس بارے میں دریافت کرنے پر پولیس کی جانب سے تفصیلات بتانے سے گریز کیا جارہا ہے ۔ دن بہ دن اس طرح کے واقعہ میں اضافہ کے سبب عوام میں تشویش پائی جارہی ہے لڑکی کالج کی طالبہ ہے اور اسے بس اسٹانڈ سے جال میں پھنسا کر لانے کی اطلاع ہے ۔