خانگی عہدیداروں کو جوائنٹ سکریٹری بنانے پر کانگریس کا اعتراض

   

نئی دہلی۔14 جون (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج بی جے پی زیر قیادت این ڈی اے حکومت پر تنقید کی ہے کہ اس نے خانگی شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد کو سرکاری محکموں کے جوائنٹ سکریٹریز کے طور پر مقرر کررہی ہے۔ ان تقررات میں کسی قسم کے تحفظات کا خیال رکھا نہیں گیا۔ دستوری اصولوں کو بھی بالائے طاق رکھا گیا ہے۔ کانگریس ترجمان رندیپ سرجے والا نے کہا کہ سرکاری تقررات کے لیے تحفظات کی پالیسی پر عمل کرنا ضروری ہے۔