خانگی ملازم کی پھانسی لے کر خودکشی

   

حیدرآباد۔ جیڈی میٹلہ علاقہ میں ایک خانگی ملازم نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ بتایا جاتاہے کہ 28 سالہ پردھان ساکن قطب اللہ پور جس کا تعلق مغربی بنگال سے ہے معاشی طور پر پریشان تھا اور ذہنی تناؤ کا شکار ہوگیا تھا۔ اس نے اپنے مکان میں پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔