خدمات سے برطرف 250 ہوم گارڈز کی باز ماموری کا مطالبہچیف منسٹر کے سی آر کو رکن اسمبلی جگا ریڈی کا مکتوب

   

حیدرآباد۔/8 مارچ، ( سیاست نیوز) کانگریس رکن اسمبلی جگا ریڈی نے چیف منسٹر کے سی آر کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے 250 ہوم گارڈز کی خدمات کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ آندھرا پردیش میں تقررات کے احکامات نہ ہونے کے سبب 250ہوم گارڈز کو ملازمت سے بیدخل کردیا گیا تھا۔ بیدخلی کے فیصلہ تک ہوم گارڈز اپنی سرویس کے 10 سال مکمل کرچکے تھے۔ جگا ریڈی نے کہا کہ 250 ہوم گارڈز کے پاس شناختی کارڈ، بینک اکاؤنٹ اور ہیلت کارڈ موجود ہیں جو محکمہ پولیس کی جانب سے فراہم کئے گئے تھے۔ گذشتہ دس برسوں سے ہوم گارڈز کے خاندان روز گار سے محرومی کے سبب سخت معاشی مسائل کا شکار ہیں۔ چیف منسٹر کے سی آر نے اسمبلی میں تیقن دیا تھا کہ 250 ہوم گارڈز کی خدمات کو بحال کیا جائے گا لیکن ابھی تک فیصلہ نہیں کیا گیا۔ جگا ریڈی نے کہا کہ متحدہ آندھرا پردیش میں 250 ہوم گارڈز کے ساتھ جو وعدہ کیا گیا تھا اس پر عمل آوری کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کل 9 مارچ کے کابینی اجلاس میں اس بارے میں فیصلہ کرنے کا مطالبہ کیا۔ر