خدمت خلق سے خدا ملتا ہے دوباک میں بیواؤں میں وظائف کی تقسیم، محمد چاند میاں کا خطاب

   

دوباک ۔ 6 اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سدی پیٹ ضلع دوباک منڈل بسم اللہ بیت المال کی جانب سے ہر ماہ کی طرح اس ماہ بھی 50 بیواؤں میں وظائف تقسیم کئے گئے۔ بسم اللہ بیت المال ٹرسٹ چیرمین محمد چاند میاں نے اس موقع سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ خدمت خلق سے ہی خدا کی رضامندی حاصل ہوتی ہے۔ دولت خدا کی عطا ہے۔ مالداروں کو چاہئے کہ اپنے مالوں کی زکوۃ نکالیں جس میں غریبوں کا بھی حق بنتا ہے۔ صاحب استطاعت حضرات اپنے مال کی زکوۃ، صدقات، عطیات، خیرات کو بسم اللہ بیت المال میں جمع کروائیں جہاں صرف غریب یتیم، بیواؤں، مسکین حقدار کو ہی وضائف دیئے جاتے ہیں۔ بسم اللہ بیت المال کے ذریعہ وظائف کے علاوہ غریب یتیم لڑکیوں کی شادی بیاہ کے موقع پر مالی امداد بھی کی جاتی ہے۔ کسی یتیم غریب کی موت واقع ہونے پر تجہیز و تکفین کے اخراجات بھی دیئے جاتے ہیں۔ لہذا بسم اللہ بیت المال کو مالی امداد کرتے ہوئے مزید مستحکم کرکے ثواب دارین حاصل کریں۔ اس پروگرام میں قاضی محمد علیم الدین، محمد امیر علی، محمد سمیر، فوزیہ بیگم و دیگر نے شرکت کیا۔