حیدرآباد۔/7 فبروری، ( سیاست نیوز) کوکٹ پلی علاقہ میں ایک طالب علم نے خودسوزی کرلی۔ پولیس کے مطابق 22 سالہ اوپیندرا جو خرابی صحت سے پریشان تھا اس نے کل نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرنے کے بعد جسم پر پٹرول ڈال کر آگ لگالی اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا۔ اوپیندرا راجیو گاندھی نگر کالونی علاقہ کے ساکن وینکٹیشور راؤ کا بیٹا تھا اس طالب علم کی صحت گزشتہ دو سال سے ناساز تھی اور اس طالب علم کو سوریاسیس کا مرض پریشان کررہا تھااور مختلف علاج کے باوجود بھی یہ طالب علم مطمئن نہیں تھا جس نے کل انتہائی اقدام کرلیا ۔ کوکٹ پلی پولیس مصروف تحقیقات ہے۔