حیدرآباد /10 فروری ( سیاست نیوز ) رنگاریڈی کے علاقہ کاٹے پلی میں ایک نومولود خرابی صحت کے سبب فوت ہوگیا ۔ کوٹے پلی پولیس کے مطابق سنتوش نامی شخص کا نومولود جس کی عمر 28 دن تھی اچانک صحت خراب ہونے کے سبب اس کا کاٹے پلی میں علاج کروایا گیا تھا اور تانڈور ایریا ہاسپٹل میں منتقل کیا گیا اور وہاں سے اس لڑکے کو نیلوفر ہاسپٹل منتقل کیا گیا جو علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ کاٹے پلی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے