خراب تعلقات ماحولیاتی تبدیلیوں پر تعاون کو متاثر کریں گے ، چین کا انتباہ

   

بیجنگ : چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلقہ باہمی تعلقات کو دونوں ممالک کے جامع باہمی تعلقات سے الگ نہیں رکھا جا سکے گا۔چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے امریکہ کے صدر جوبائڈن کے نمائندہ خصوصی برائے ماحولیات جان کیری کو متنبہ کیا ہے کہ خراب امریکہ۔چین تعلقات ماحولیاتی تبدیلیوں کے معاملے میں باہمی تعاون پر منفی اثرات مرتب کر سکتے ہیں۔ترکی میڈیا کے مطابق چین وزارت خارجہ سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق وانگ یی نے بائڈن کے نمائندہ خصوصی برائے ماحولیات کیری کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کی۔مذاکرات میں وانگ نے امریکہ سے موجودہ باہمی تعلقات میں بہتری کے لئے اقدامات کرنے کی اپیل کی اور کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلقہ باہمی تعلقات کو دونوں ممالک کے جامع باہمی تعلقات سے الگ نہیں رکھا جا سکے گا۔