خشوگی قتل: سعودی عرب کیلئے امریکہ کی حمایت

,

   

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ(پی ایم ایل -این )کے لیڈر اور سابق وزیرداخلہ احسان اقبال نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان پر حساس الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی معیشت کو تباہ کرنے اور چین- پاکستان اقتصادی گلیارے (سی پی ای سی )میں رکاوٹ پیداکرنے کے لئے وزیراعظم کو غیر ملکوں سے طرف سے فنڈنگ کی گئی ہے ۔

مسٹر اقبال نے پاکستان کی ابتر معیشت کے سلسلے میں مسٹر عمران پر شدید طنز کرتے ہوئے کہا ،‘‘پی ایم ایل این کے دور اقتدار کے دوران ملک تیز رفتار سے آگے بڑھ رہاتھا لیکن حال میں ہماری اقتصادی ترقی ،پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)حکومت کی خراب پالیسیوں کی وجہ سے پورے علاقے میں سب سے نچلی سطح پر ہے ۔’’مسٹر اقبال نے مسٹر عمران کے ملائیشیا کے دارالحکومت کوالا لمپور میں ہونے والی کانفرنس میں نہ جانے پر انہیں ‘یو ٹرن خان’ قرار دیا۔

واضح رہے کہ برسراقتدار پی ٹی آئی پارٹی کو پہلے بھی پاکستان الیکشن کمیشن (ای سی پی)کے سامنے غیر ملکی فنڈنگ معاملے کا سامنا کرناپڑا تھا۔یہ معاملہ 2014 میں ایک پارٹی لیڈر کے ذریعہ دائر کیاگیاتھا۔جس میں انہوں نے مبینہ طورپر اندرونی بدعنوانی اور سیاسی فنڈ کو کنٹرول کرنے والے قانون کے غلط استعمال کے سلسلے میں پارٹی صدر کے ساتھ امتیاز کیاتھا۔