خشوگی قتل پر امریکہ کا رویہ شرمناک:منگیتر

   

Ferty9 Clinic

جنیوا، 27جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکی روزنامہ واشنگٹن پوسٹ کے لئے لکھنے والے سعودی نژاد صحافی جمال خشوگی کی منگیتر نے ان کی موت کے سلسلے میں امریکی رویہ کو شرمناک قرار دیا ہے ۔خشوگی کی منگیتر ہیٹس کینگز نے امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو کے حال ہی میں سعودی دورے کے دوران خشوگی قتل کے بارے میں کوئی تذکرہ نہ کرنے پر بے حد ناراض ہیں۔کنگز نے نامہ نگاروں کے ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ مسٹر پومپیو نے منگل کو اپنے سعودی عرب کے دورے کے دوران مسٹر خشوگی پر بات چیت نہیں کی۔ امریکی وزیر خارجہ نے ایسا رویہ اختیار کیا جیسے اتنے بڑے صحافی کو قتل ہی نہیں کیا گیا۔