خشک میوہ جات اور قورمہ

   

اجزا :گوشت آدھا کلو، ہلدی دو چٹکی، دھنیاآدھا چمچہ، گھی/تیل آ دھا لیٹر، لہسن سات جوے ،لال مرچ حسبِ ضرورت، ادرک حسب ِضرورت، نمک حسبِ ذائقہ، بادام 125گرام، پستہ 125گرام، مونگ پھلی 125گرام ،کشمش 125گرام، دہی 125گرام
ترکیب: رات کو بادام پانی میں بھگو دیں اور صبح ان کا چھلکا اُتارکر تیل یا گھی میں فرائی کرلیں۔ اسی طرح پستے، مونگ پھلی اور کشمش کو بھی گھی میں ہلکا ہلکا فرائی کریں۔ گھی میں پیاز لال کرنے کے بعد مسالہ بھونیں اور پھر گوشت کو دہی سمیت ڈال کر بھونیں۔ اب میوے ڈال کر پانی ڈال دیں۔ جب گوشت گل جائے تو حسبِ ضرورت ایک بار پھر تھوڑا سا بھونیں اور پتیلی کو چولہے سے اتار لیں۔ اس میں گرم مسالے ڈال کر ڈھک دیں۔ کچھ دیر بعدخشک میوہ جات سے تیار قورمہ کھانے کیلئے پیش کریں۔