خصوصی درجہ چھین کر ہمیں بے عزت کیا گیا : محمد یوسف تاریگامی

   

سری نگر۔سی پی آئی (ایم) کے سینئر لیڈر محمد یوسف تاریگامی نے کہا ہے کہ سال گزشتہ پانچ اگست کو خصوصی درجے سے محروم کر کے ہماری پگڑی اچھالی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ملک کے حکام سے کوئی امید تو نہیں تھی لیکن ان سے یہ بھی توقع نہیں تھی کہ وہ ہندوستان جیسے بڑے ملک کے آئین کے ساتھ کھلواڑ کریں گے ۔موصوف لیڈر نے منگل کے روز یو این آئی اردو کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: ‘پانچ اگست 2019 کو جو کچھ (جموں، کشمیر اور لداخ) کے لوگوں پر گذری وہ کسی دشمن کو بھی نصیب نہ ہو، اس روز ہمیں بے عزت کیا گیا۔