حیدرآباد ۔ 28 ستمبر (سیاست نیوز) ایس او ٹی نے غیرقانونی طور پر ہتھیار فروخت کرنے والے ایک خطرناک مجرم کو گرفتار کرلیا۔ ایس او ٹی ملکاجگری زون اور نریڈمیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 25 سالہ بی سائی رام ریڈی کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے 7 دیسی ساختہ بندوق اور 11 کارتوس کو ضبط کرلیا۔ کمشنر پولیس رچہ کنڈہ سدھیر بابو نے ایک پریس کانفرنس کے دوران یہ بات بتائی۔ کمشنر پولیس نے بتایا کہ سائی رام کمار کا تعلق کاکیناڈا سے بتایا گیا ہے جو زندگی کے گذر بسر کیلئے حیدرآباد منتقل ہوگیا تھا اور ناگول علاقہ میں ایک ہاسٹل میں مقیم تھا۔ سائی رام ریڈی پیشہ سے سیلزمین تھا۔ ایک کپڑوں کے شوروم میں کام کرتا تھا۔ اس نے منصوبہ تیار کرتے ہوئے مہاراشٹرا کے ایک ساکن شخص سے رابطہ کیا اور کم قیمت میں ہتھیاروں کو خرید کرکے زائد قیمت میں فروخت کرنے کی کوشش کررہا تھا۔ع