خطروں سے بھرا سفر

   

حیدرآباد ۔ 18 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : حال ہی میں ضلع بھوپال پلی کے ملگو میں مزدوروں کو منتقل کرنے والی گاڑیوں کو حادثات ہوئے ہیں ۔ باوجود اس کے چند افراد مزدوروں کی زندگی خطرے میں ڈالتے ہوئے انہیں گاڑیوں میں گنجائش سے زیادہ بھرتے ہوئے لیجایا جارہا ہے ۔ اس تصویر میں دو گاڑیاں ہیں ایک گاڑی میں خواتین کو گنجائش سے زیادہ سوار کرلیا گیا ہے ۔ چند خواتین پیچھے بیٹھ کر سوار ہورہی ہیں ۔ دوسری تصویر سیون سیٹر آٹو کی ہے ۔ آٹو کے اندر مزدوروں کو گنجائش سے زیادہ بٹھایا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ چار مزدور آٹو کے اوپر چھت پر بیٹھ کر سوار ہورہے ہیں ۔ ریاست تلنگانہ میں گذشتہ دو سال سے حادثات میں اضافہ کے ساتھ اموات کی شرح بھی بڑھی ہے ہے ۔ کرائم ریکارڈ بیورو کے اعداد و شمار سے اس کا پتہ چلتا ہے ۔ باوجود اس کے عوام میں کوئی شعور بیدار نہیں ہوا ہے اور نہ ہی عہدیداروں کی جانب سے گاڑیوں میں گنجائش سے زیادہ بٹھانے والوں کے خلاف کوئی کارروائی کی جارہی ہے ۔ جب بھی کوئی حادثہ پیش آتا ہے عہدیداروں کی جانب سے تھوڑے دن ہلچل کیا جاتا ہے ۔ اس کے بعد نظر انداز کیا جارہا ہے ۔۔ ن