خطے میں کشیدگی‘ وزیر خارجہ عمان کی ایران آمد

   

Ferty9 Clinic

تہران /28 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) عمان کے وزیر خارجہ یوسف بن علوی ہفتے کے روز تہران پہنچ گئے، جہاں وہ اپنے ایرانی ہم منصب محمد جواد ظریف اور دیگر عہدے داروں سے ملاقات کریں گے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق عمان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں خطے کے حالات اور موجودہ کشیدگی سے متعلق تفصیلی بات چیت ہوگی۔ دوسری جانب ڈنمارک کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ان کی حکومت برطانیہ کی جانب سے آبنائے ہرمز میں جہازرانی کے تحفظ کے مجوزہ اقدام کو مثبت نگاہ سے دیکھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈنمارک آزاد آبی ٹریفک کی روانی کو ضروری سمجھتا ہے اور پارلیمان اس حوالے سے مجوزہ برطانوی سیکورٹی مشن میں شمولیت پر غور کرے گی۔ اس سے قبل 23 جولائی کوجیریمی ہنٹ نے ایران سے مطالبہ کیا تھا کہ تحویل میں لیا گیا برطانوی جہاز چھوڑ دیا جائے اور عملے کو بھی رہا کردیا جائے۔ انہوں نے ایک بار پھر ایران پر زور دیتے ہوئے کا کہ بات نہ ماننے کی صورت میں تہران کو خلیج میں برطانیہ کی بھاری فوجی کمک کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اْدھر بھارت نے ایران سے اپیل کی ہے کہ وہ اس کے 3 شہریوں کو رہا کر دے۔ اس سے پہلے تہران حکومت نے 9 بھارتی شہریوں کو رہا کر دیا تھا، جنہیں ا?بنائے ہرمز سے پکڑے گئے ایک ٹینکر کے ساتھ تحویل میں لے لیا گیا تھا۔ ہفتے کے روز بھارتی وزارت خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ اس کے 9 شہریوں کو ایران نے رہا کر دیا ہے اور باقی 3 افراد کی بازیابی کے لیے سفارتی کوششیں جاری ہیں۔

غزنی: سرکاری عمارت پر خود کش حملہ،4ہلاک
غزنی/28 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان میں ضلعی دفتر پر خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری کار ٹکرادی جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔افغان میڈیا کے مطابق خود کش حملہ غزنی کے ایک ضلعی دفتر کے پہلے داخلی دروازے پر علی الصباح کیا گیا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں اور ہلاک ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔غزنی پولیس چیف خالد وردک کا کہنا ہے کہ حملہ ا?ور مرکزی دروازے کو بم دھماکے سے ا?ڑانے کے بعد عمارت میں داخل ہونا چاہتے تھے لیکن سیکیورٹی فورسز نے ان عزائم کو ناکام بنادیا جس کے باعث کم جانی نقصان ہوا۔ترجمان طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزنی کے ضلعی دفتر کو نشانہ بنایا گیا جس میں سیکیورٹی فورسز کے اہلکار ہلاک ہوئے اور عمارت کو بھی بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔