دبئی : متحدہ عرب امارات کے خلاباز سلطان النیادی نے کہا ہے کہ وہ اپنے خلائی مشن کے دوران رمضان کے روزے رکھنے کی پابندی سے استثنائی حالات میں ہوں گے۔ اے ایف پی کے مطابق 41 سالہ سلطان النیادی متحدہ عرب امارات کے پہلے خلاباز ہوں گے جو 6ماہ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں گزاریں گے۔سلطان النیادی سے پریس کانفرنس میں پوچھا گیا کہ وہ آنے والے رمضان میں روزے کیسے رکھیں گے تو اُن کا جواب تھا کہ چونکہ روزہ طلوع آفتاب سے پہلے سے لے کر غروبِ آفتاب تک ہوتا ہے تو اُن کے حالات استثنائی ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ’میں حالت سفر میں ہوں گا جن کے لیے روزے میں سہولت دی گئی ہے کہ وہ چھوڑ سکتے ہیں۔ مسافروں پر روزے کی پابندی لازم نہیں ہوتی۔‘