خلیجی مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کیلئے مساعی

   

Ferty9 Clinic

تنخواہوں میں کمی سے متعلق جی او کو واپس لینے کا مرکز سے مطالبہ

نظام آباد :خلیج کے مزدوروں کی تنخواہوں میں 30تا 50 فیصد کمی کرتے ہوئے مرکزی حکومت کی جانب سے جاری کردہ جی او کو فوری واپس لینے کا ایم ایل سی کے کویتا نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا ۔ آج خلیج کے ملازمین کے سنگموں سے آج حیدرآباد میں ان سے ملاقات کی اور اس موقع پر مرکزی حکومت کے فیصلہ پر سختی کے ساتھ مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ کے اضلاع سے تعلق رکھنے والے کئی افراد اپنے وطن اپنے خاندان کو چھوڑ کر خلیج ممالک میں رہ رہے ہیں اوران کی تنخواہوں میں کمی کرتے ہوئے مرکزی حکومت کی جانب سے جی او جاری کرناسراسر غلط ہے ۔ قطر ، بحرین ، عمان ، یو اے ای میں ملازمت کرنے والوں کو 200 امریکن ڈالر تقریباً 15 ہزار روپئے اور 245 ڈالر ، سعودی عربیہ سے متعلق 324 امریکن ڈالر میں کمی کرتے ہوئے مرکزی حکومت کے خارجہ دفتر کے جنرل آف ایمگریٹ ، ڈائریکٹر سطح کے عہدیدار راج کمار کے نام سے 8؍ ستمبر اور 21 کو ایک سرکولر جاری کیا تھا اور یہ مزدوروں کے مفادات کیخلاف ہے اور ٹی آرایس حکومت خلیج کے مزدوروں کے حق میں ہے اور اس مسئلہ کو قومی سطح پر موضوع بحث بناتے ہوئے اس کے خلاف جدوجہد کی جائے گی ۔ فلپین جیسے ممالک میں خلیج کے مزدوروں کے تحفظ کیلئے قواعد تیار کئے گئے کے کویتا نے کہا کہ آنجہانی سشما سوراج جس وقت وزیر خارجہ تھیں انہو ں نے خلیج کے مزدوروں کے تحفظ کیلئے اقدامات کرنے کا اور فلپین کے فوائد کا بھی ذکر کیاتھا ۔ لیکن مرکزی حکومت خلیج کے مزدوروں کے مفادات کیخلاف کام کرتے ہوئے جی او جاری کرنا سراسر غلط ہے ۔ ٹی آرایس اس کیخلاف جدوجہد کرے گی اس موقع پر خلیج کے مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے صدر کے نرسہما نائیڈوکے علاوہ دیگر بھی موجود تھے ۔