خلیجی ممالک کی سیکورٹی فورسز کی مشترکہ مشق ’’عرب گلف سیکورٹی 2‘‘

   

ابوظہبی۔ 11 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) خلیجی ممالک کی سیکورٹی فورسز کی مشترکہ مشق “عرب گلف سیکورٹی 2” متحدہ عرب امارات میں جاری ہے۔ اتوار کے روز شروع ہونے والی مشق کا مقصد خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کی سیکورٹی فورسز کے درمیان رابطہ کاری، تعاون اور تجربے کے تبادلے کی سطح کو بڑھانا ہے۔ اس طرح ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے سیکورٹی فورسز کی صلاحیتوں اور مہارت میں اضافہ کیا جا سکے گا۔اس حوالے سے سعودی سیکورٹٰی فورس کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل عوض بن مشوح العنزی نے واضح کیا کہ سعودی سیکورٹی فورسز نے حالیہ خلیجی مشق کے لیے تیاری ریاض کے ایک فوجی کیمپ میں کی۔ مشق کا مقصد سیکورٹی فورسز کے اہل کاروں کو ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کی تربیت دینا اور سیکورٹی کے لحاظ سے تیاری کی سطح کو بلند کرنا ہے۔