اے پی میں آج بارش کا امکان
حیدرآباد 27 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) محکمہ موسمیات نے کہا کہ خلیج بنگال میں بننے والا ہوا کے دباؤ میں کمی کا پریشر سسٹم اب کمزور ہوگیا ہے تاہم اس کے اثرات تلگو ریاستوں میں اب بھی محسوس کئے جا رہے ہیں۔ ہوا کے دباؤ میں کمی کا اثر اب جنوب مغربی خلیج بنگال میں دیکھا جا رہا ہے اور موسم پرا س کے اثرات آندھرا پردیش و تلنگانہ میں محسوس کئے جا رہے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے بموجب ساحلی آندھرا پردیش میں اس کے اثر سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں اور شدید بارش بھی ہوسکتی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ 65 کیلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور اس کے نتیجہ میں محکمہ نے آندھرا پردیش میں تمام ساحلوں کیلئے تیسرے درجہ کے خطرہ کا انتباہ جاری کیا ہے ۔ مچھیروں کو سمندر میں جانے سے گریز کا مشورہ دیا گیا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ ساری ریاست میں اوسط درجہ کی بارش ہوسکتی ہے جبکہ نیلور میں شدید بارش کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ کئی اضلاع میں بھی شدید بارش کا امکان ہے ۔