نظام آباد:خلیج کے ملازمین جو چھٹی پر وطن آئے ہوئے تھے واپس جانے کے متمنی ہے اور ان کیلئے ویکسین حاصل کرنا ضروری ہے ۔ ان افراد کیلئے ریاستی حکومت کی جانب سے مختلف علاقوں میں ویکسین کائونٹر قائم کیا ہے اسی کے تحت نظام آباد مستقر کے ونائیک نگر پرائمری ہیلت سنٹر پر ٹیکہ اندازی کی جارہی ہے لہذا خلیج میں ملازمت کرنے والے افراد اپنے پاسپورٹ اور دیگر ڈاکومنٹ کے ساتھ پہنچ کر صبح 10 بجے سے 3 بجے تک ٹیکہ حاصل کرسکتے ہیں اور ہر روز 700 تا 800 افراد ٹیکہ اندازی کی جارہی ہے۔
کریم نگر میں تمباکو کی مصنوعات کی فروخت پر کارروائی
کریم نگر۔ ٹاسک فورس پولیس نے ہفتے کے روز کریم نگر میں تمباکو اور گٹکھے کی غیر قانونی مصنوعات فروخت کرنے کی کوشش کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کیا۔ اس سے 32،600 روپے مالیت کی تمباکو گٹکھے ا کی مصنوعات ضبط کی گئیں۔ عادل آباد کی وڈیرا کالونی کا 27 سالہ شیخ عمران ہفتہ کے روز تمباکو اور گٹکھاکی غیر قانونی مصنوعات بیچنے کے لیے کریم نگر آیا اور مبینہ طور پر عدالت چوراستہ کے علاقے میں فروختہ کرنے کی اطلاع ملی۔ تمباکو کی مصنوعات اس وقت ملی جب ٹاسک فورس پولیس نے اس کے بیگ کی شناخت کی اور چیک کیا۔
