خلیل سرائے وقف اراضی پر غیر مجاز تعمیر کے خلاف نوٹس

   

Ferty9 Clinic

نظام آباد ۔سی ای او وقف بورڈ نے خلیل سرائے پر غیر مجاز طور پر کئے گئے تعمیری کاموں کیخلاف نوٹس جاری کرتے ہوئے اندرون 15 یوم دستاویزات بتانے کی ہدایت دی ہے واضح رہے کہ نظام آباد کے قاضی خلیل سرائے وقف کی اراضی پر غیر مجاز تعمیری کاموں کیخلاف وقف پروٹیکشن کمیٹی نظا م آباد کے صدر حافظ لئیق خان اور کمیٹی کے اراکین نے سی ای او وقف بورڈچیرمین محمد سلیم سے نمائندگی کرتے ہوئے وقف کی قیمتی اراضی قاضی خلیل سرائے ہی اراضی پر چینائی شاپنگ مال کے علاوہ سائی بابا، پوشٹی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اندرون 15 یوم دفتر وقف بورڈ سے رجوع ہوتے ہوئے اپنے دستاویزات پیش کرنے کی ہدایت دی ۔ انسپکٹر وقف بورڈ محمد ساجد نے سی ای او کی جانب سے جاری کردہ نوٹس کو چینائی شاپنگ مالک کے انتظامیہ کے حوالے کیا جبکہ باقی دو قابضین کو اڈیشنل کلکٹر چندر شیکھر رائو نے اپنے آفس میں طلب کرتے ہوئے نوٹس جاری کی ہے اور دستاویزات پیش کرنے کی ہدایت دی ۔ گذشتہ چند دنوں سے وقف کی اراضیات کے تحفظ کیلئے وقف پروٹیکشن کمیٹی کی جانب سے کی گئی نمائندگی پر سی ای او نے نوٹس جاری کیا ۔
بودھن میں شوگر فیاکٹری کے بے روزگار ملازمین کا احتجاج
بودھن ۔ نظام دکن شوگرس فیاکٹری شکر نگر بودھن کو 23 ڈسمبر کو مکمل لاک ڈاون ہوئے پانچ سال تکمیل ہونے پر بے روزگار NDSL کے ملازمین فیاکٹری کے مین گیٹ کے سامنے جمع ہوکر ٹی آر ایس اور بی جے پی حکومتوں کے خلاف اپنے غم و غصہ کا اظہار کیا اور سیاسی جماعتوں کو وعدہ فراموش قرار دیا ۔