خواب ہیک کرنے والے دستانہ نما آلہ کی تیاری

   

ممبئی ۔17 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) ایم آئی ٹی تحقیق کاروں کی ایک ٹیم ہاتھ پر پہنے جانے والے دستانوں کی شکل کا ایک آلہ تیار کررہا ہے جو خوابوں پر اثرانداز ہوسکتا ہے اور اُنھیں خفیہ طورپر اپنی رسائی میں لے سکتا ہے ۔ ریسرچ کرنے والوں نے بعض افراد کے خوابوں میں ریکارڈ کی گئی آوازوں کو کامیابی کے ساتھ پیش کیا ۔ اس ضمن میں 50 افراد پر تجربات کئے گئے ۔ یہ آلات ’’ڈورہو ‘ ان کے استعمال کنندگان کی اس حالت کو بخوبی پہچان لیتے ہیں جب وہ ٹیم بیداری اور نیند کے درمیانی مرحلے میں رہتے ہیں ۔ اس آلہ کے ذریعہ خواب کے دوران دیکھنے والی اس کی آوازیں ریکارڈ کی جاسکی ہے ۔