حیدرآباد ۔ 13 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : مرکزی مملکتی وزیر داخلہ جی کشن ریڈی نے آج کہا کہ بی جے پی زیر قیادت این ڈی اے حکومت خواتین اور بچوں پر ہونے والے مظالم اور حملوں کا پتہ چلانے کے لیے سخت ترین قوانین لائے گی ۔ حکومت کی جانب سے ریاستوں میں ان قوانین پر سختی سے عمل آوری کے لیے متعلقہ حکومتوں کو ہدایت دی جائے گی ۔ خواتین اور بچوں پر حملوں کے معاملہ میں بی جے پی حکومت سخت ترین قوانین لائے گی ۔ لوک سبھا حلقہ سکندرآباد کے رکن پارلیمنٹ کشن ریڈی نے اپنے حلقہ کا دورہ کرنے کے بعد اخباری نمائندوں سے کہا کہ مرکز دہشت گردی کے تعلق سے سخت اقدامات کریگی ۔۔
