لندن : ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ طالبان کی سرعام کوڑے مارنے والے سخت گیر طریقوں کی طرف واپسی کو فوری طور پر روکنے کی ضرورت ہے۔ افغانستان کے صوبہ لوگر میں چوری اور اخلاقی جرائم کے الزام میں طالبان کی ایک عدالت کے حکم پر بدھ کے روز تین خواتین اور گیارہ مردوں کو سرعام کوڑے مارے جانے پر ردعمل دیتے ہوئے ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جنوبی ایشیا کی مہم کی منتظم سمیرا حمیدی نے کہا کہ خواتین اور مردوں کو سرعام کوڑے مارنا طالبان کے سخت گیر طرز عمل کی طرف ایک ظالمانہ اور چونکا دینے والی واپسی ہے۔