خواتین اور پڑوسیوں کو ایک دوسرے سے جوڑنے کے اقدامات

   

ڈوبرا کا اجلاس ، متین انصاری ، منیش رائے اور معمر افراد کی شرکت
حیدرآباد ۔ 19 ۔ فروری : ( پریس نوٹ ) : ہر عمر کے افراد کو ایک دوسرے سے قریب کرنے اور اپنی سماجی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے قائم کردہ غیر منفعت بخش تنظیم
DOBARA
کا اجلاس منعقد ہوا ۔ یہاں اس بات کا ذکر بے جا نہ ہوگا کہ یاہو گروپ کی جانب سے شروع کردہ منفرد پروگرام سے ترغیب پاکر ’ دوبارہ گروپ ‘ کو سال 2017 میں قائم کیا گیا تھا ۔ اس ضمن میں جناب متین انصاری اور منیش رائے دو اہم شخصیات نے عملی طور پر سرگرم ہیں ۔ حیدرآباد میں ’ چارمینار کنکشن ‘ کے موضوع پر پرویز بیگ کی جانب سے اہتمام کردہ اجلاس میں سرکردہ افراد بالخصوص معمر افراد اور خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ سماج میں ایک دوسرے کے ساتھ بہتر سلوک اور بچھڑے ہوئے احباب و دوستوں سے ایک دوسرے سے ملانے اور ملاقات کو ایک خوشگوار پیشرفت سمجھی جارہی ہے ۔ اس کے علاوہ خواتین کو ایک دوسرے سے جوڑنے اور پڑوسیوں کے ساتھ اچھے تعلقات برقرار رکھنے جیسے امور پر بہترین انداز میں گفتگو کی گئی ۔ اس پروگرام میں شرکت کرنے والی اہم شخصیتوں میں مسز لکشمی دیوی راج ، پروفیسر سجاد شاہد ، ڈاکٹر آمنہ کشور ، جوہی احمد ، مسرس یوسف سرمست اور دیگر شامل تھے ۔۔