نئی دہلی : /17 اپریل (ایجنسیز) خواتین تحفظات بل آج لوک سبھا میں ناکام ہوگیا جبکہ مرکزی حکومت اس کی منظوری کیلئے درکار دو تہائی ووٹ حاصل نہ کرسکی ۔ دستوری (131 ویں ترمیم) بل 2026 ء درکار عددی طاقت حاصل نہیں کرسکا ۔ مجوزہ قانون سازی کے حق میں 298 ایم پیز نے ووٹ ڈالے اور اس کی مخالفت میں 230 ووٹ درج ہوئے ۔ دو دیگر بل دن میں ایک بل لوک سبھا میں نشستوں کی تعداد نئی حد بندی کے ساتھ بڑھانے سے متعلق شامل ہے ، انہیں ووٹ کیلئے پیش نہیں کیا گیا کیونکہ خواتین تحفظات بل کو ناکامی ہوگئی ۔ مرکزی حکومت نے کہا کہ دیگر بل پر رائے دہی کا نتیجہ برآمد ہونے کے بعد دیگر بلوں پر ووٹنگ مناسب نہیں ۔ لوک سبھا نے دو روز مباحث کے بعد آج خواتین تحفظات بل پر ووٹ ڈالے ۔i/y