خواتین سے جنسی جرائمپولیس اہلکار کو 30 برس قید

   

لندن : برطانیہ میں پولیس اہلکار کو ریپ اور جنسی زیادتیوں کے الزام میں عمر قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ اے ایف پی کے مطابق جج نے سابق پولیس اہلکار کو ریپ اور جنسی زیادتی کے درجنوں کیسز میں 30 سال کی قید سنائی ہے۔جج بوبی چیمہ گرْوب نے ڈیوڈ کیرک نامی پولیس اہلکار کو 12 خواتین کے ساتھ 71 مرتبہ جنسی جرائم کرنے کے جرم میں 36 مرتبہ عمر قید سنائی۔جج نے فیصلے میں لکھا کہ ’کیرک نے 48 مرتبہ ریپ کیا ہے جس کے باعث وہ خواتین کیلئے سنگین خطرہ ہیں۔‘