خواتین پر قابل اعتراض تبصرہ ، رام دیوکو نوٹساندرون تین دن جواب دینے کی ہدایت

   

ممبئی :مہاراشٹرا کے تھانے میں ایک تقریب کے دوران رام دیو نے کہا تھا کہ خواتین ساڑیوں میں اچھی لگتی ہیں، خواتین سلوار سوٹ میں اچھی لگتی ہیں اور میری نظر میں وہ بغیر کچھ پہنے بھی اچھی لگتی ہیں! یوگا گرو رام دیو خواتین سے متعلق متنازعہ بیان دیکھ کر پھنس گئے ہیں۔ مہاراشٹر اکے ریاستی کمیشن برائے خواتین نے انہیں نوٹس جاری کیا ہے اور خواتین سے متعلق ان کے قابل اعتراض بیان پر وضاحت طلب کی ہے۔ کمیشن نے رام دیو کو جواب دینے کے لیے 3 دن کی مہلت دی ہے۔اس متنازعہ بیان پر ریاستی خواتین کمیشن کی جانب سے رام دیو کو نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ جس پروگرام میں یوگا گرو رام دیو نے خواتین پر قابل اعتراض تبصرہ کیا تھا، اس میں ریاستی نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس، امرتا فڈنویس اور وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کے بیٹے اور لوک سبھا میں ممبر پارلیمنٹ شریکانت شندے بھی موجود تھے۔مہاراشٹر قانون ساز کونسل کی ڈپٹی چیئرپرسن نیلم گورے نے بھی رام دیو کے قابل اعتراض ریمارکس کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ خواتین کے تئیں ان کی بگڑی ہوئی ذہنیت کو ظاہر کرتا ہے۔