نئی دہلی: دہلی چھاؤنی کے علاقے میں ایک شخص کو مبینہ طور پر ایک خاتون اور اس کی بیٹیوں کا پیچھا کرنے کے الزام میں گرفتارکیا گیا ہے پولیس نے کہا کہ شکایت کنندہ نے الزام لگایا کہ 23 اگست کی رات 8.30 بجے وہ اپنی ماں اور دو بیٹیوں کے ساتھ گوپی ناتھ بازارکی طرف پیدل جارہی تھی۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس (جنوب مغربی) روہت مینا نے بتایا کہ اس کی بیٹیاں اس سے 100-150 میٹر آگے تھیں، جب ایک کار تقریباً 15 منٹ تک مسلسل ان کا پیچھا کرتی رہی۔شکایت کنندہ نے اپنی بیٹیوں کو آگاہ کیا اور سوشل میڈیا پر اس معاملے کے بارے میں پوسٹ بھی کیا۔