ائینی (128ویں ترمیم)بل پر بحث میں مداخلت کرتے ہوئے شاہ نے اشارہ دیاکہ ویمنس ریزرویشن 2029کے بعد حقیقت بن جائے گا
نئی دہلی۔ ہوم منسٹر امیت شاہ نے اپوزیشن سے خواتین کے ریزروشن بل کی متفقہ منظوری کے لئے اپیل او رکہاکہ اگر کوئی کوتاہیاں ہیں تو انہیں بعد کی تاریخ میں دور کیاجاسکتا ہے۔
بل کے نفاذ میں تاخیر کے خدشات کو دور کرتے ہوئے شاہ نے کہاکہ اگلے حکومت مردم شماری کریگی اور انتخابات کے فوری بعد حلقہ کی ازسر نو حد بند ی کی جائے گی اور لوک سبھا اور ریاستی اسمبلیوں میں خواتین کے لئے ریزرویشن کو ایک حقیقت میں تبدیل کیاجائے گا۔
ائینی (128ویں ترمیم)بل پر بحث میں مداخلت کرتے ہوئے شاہ نے اشارہ دیاکہ ویمنس ریزرویشن 2029کے بعد حقیقت بن جائے گا۔
انہوں نے کہاکہ خواتین ریزرویشن بل کی راہ ایک نئے دور کی شروعات ہوگی اور حالیہ جی 20سمیت میں خواتین کی زیر قیادت ترقی کو وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے پیش کئے جانے کی دیادہانی کرائی۔
انہوں نے کہاکہ مذکورہ مودی حکومت دفتر کا جائزہ لینے کے بعد سے خواتین کو خود مختار بنانے کے لئے حوصلہ افزائی کررہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ خواتین کی حفاظت‘احترام اور مساوی شرکت حکومت کی جان ہے۔
بل کے مطابق اگلے آبادی کی مردم شماری کی تکمیل او رلوک سبھا حلقوں کی از سر نو حد بندی کے بعد یہ اثر میں ائے گا۔