خواتین کو روڈ ویز بسوں میں مفت سفر کی سہولت

   

جے پور : راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے 8 مارچ کوبین الاقوامی یوم خواتین کے موقع پر راجستھان اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بسوں میں سفر کرنے والی تمام خواتین اور لڑکیوں کو مفت سفر کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔مسٹرگہلوت نے اس سلسلے میں تجویز کو منظوری دے دی ہے ۔ ایئرکنڈیشنڈ اور وولوو کے علاوہ کارپوریشن کی تمام بسوں میں راجستھان کی سرحد تک سفر کرنے والی تمام خواتین اور لڑکیاں مفت سفر کی سہولت حاصل کر سکیں گی۔