خواتین کیخلاف جرائم پر عنقریب نئے بل

,

   

نئی دہلی۔ 23 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مملکتی وزیر داخلہ جی کشن ریڈی نے کہا کہ مرکز، سائبر سکیورٹی ، سائبر ٹیررازم کے ساتھ ساتھ خواتین اور لڑکیوں کے خلاف جرائم کے انسداد کیلئے نئے بل لائے گا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کی حفاظت کرنا ریاستی ذمہ داری ہے، لیکن ہم آئی پی سی میں ترامیم کریں گے۔ کشن ریڈی نے مزید کہا کہ ان کی وزارت تمام پولیس اسٹیشنوں کے ساتھ آن لائن رابطہ قائم کرے گی۔