خواتین کیلئے جلدانصاف کویقینی بنایاجائے :ایس پی چیتنیہ

   

سنگا ریڈی 12 جولائی( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ویمنس سیفٹی ونگ کی ایس پی چیتنا آئی پی ایس نے سنگاریڈی ضلع بھروسہ سنٹر کا دورہ کیا اس موقع پر چیتنا آئی پی ایس نے بھروسہ سنٹر کا ریکارڈ چیک کیا انہوں نے ہدایت دی کہ ہر ریکارڈ کو آن لائن کیا جائے بھروسہ کے عملہ کو مشورہ دیا کہ وہ بھروسہ سنٹر کی ذمہ داری کے تحت خواتین کو ایک ہی چھت کے نیچے فراہم کی جانے والی ہر قسم کی خدمات کو یقینی بنائیں انہوں نے کہا کہ بھروسہ سنٹر میں تمام طبی اور قانونی خدمات ضلعی پولیس ڈیپارٹمنٹ، محکمہ خواتین اور بچوں کی بہبود اور دیگر محکموں کے ساتھ مل کر فراہم کی جائیں تاکہ متاثرہ خواتین کو جلد انصاف فراہم کیا جا سکے بعد ازاں عہدے داروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ POCSO اور عصمت دری کے واقعات کے متاثرین کو ان کے حقوق میں شامل کیا جائے، ان میں ہمت پیدا کی جائے اور بھروسہ سنٹر میں ان کے مسائل کے فوری حل کے لیے ہر قسم کی خدمات فراہم کی جائیں خواتین کے شکایت پر بہتر انداز میں تحقیقات کرتے ہوئے انہیں انصاف دلوانے کے لیے کوشش کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ ایس ایچ او کی ٹیمیں طلباء کی حفاظت کے لیے مختلف سکولوں اور کالجوں میں مسلسل گشت کریں اور شرپسندوں کی سرگرمیوں کو چیک کریں دورہ کرنے والے بھروسہ نوڈل آفیسر سنگاریڈی ڈسٹرکٹ ایڈیشنل ایس پی ای سنجیوا راؤ، انسپکٹر رامانائیڈو، بھروسہ سنٹر، ایس ایچ ٹیم کا عملہ اور دیگر موجود تھے۔