خواتین کی بے حیائی سے نسلوں کی تباہی ہوتی ہے

   

Ferty9 Clinic

مسجد زہرہ نیالکل میں جلسہ سیرت النبیؐ ، مولانا ابوالوفاء کا خطاب
نیالکل۔ مسجدزہرہ جمعیت الحدیث نیالکل میں بعنوان سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم منعقد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی مولانا ابوالوفاء المدنی حیدرآباد نے شرکت کی۔ جلسہ کی کاروائی امام مسجد زہرہ حافظ محمد معصوم نے چلائی اجتماع سے مولانا ابوالوفاء نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت اور صحابہ کی تاریخ کا مطالعہ کریں کن مشکلات سے مسلمانوں تک دین اسلام پہنچا، مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ اللہ سے تعلق مضبوط کریں اور پانچ وقت نمازوں کی پاپندی کریں دین اسلام سے ہی دنیا اور آخرت میں کامیابی ممکن ہے نوجوانوں نسل اپنا وقت سوشل میڈیا پر ضائع کرنے کے بجائے دینی کتابوں کامطالعہ کریں آزمائشی حالات میں اللہ کو راضی کرنا بیحد ضروری ہے خواتین کی بے حیائی سے نسلوں کی تباہی ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کو شرک و بدعت سے دور رہنے کی تلقین کی حافظ محمد معصوم نے مخاطب کرتے ہوئے کہا امت مسلمہ اپنے اخلاق حسن سلوک کو بہتر بنائے اور خضور اکرام صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات پر مکمل عمل آوری کریں مکمل ایمان سے ہی دنیااور آخرت میں کامیابی ہے اس مواقع پر امیر مقامی جمعیت الحدیث سید عتیق حقانی محمد سلیم سراج الدین غوری محمد پرویز کے علاودہ قابل لحاظ تعداد موجود تھی۔