خواتین کی ناخواندگی دور کرنے جیوتی باپھولے کا اہم کردار

   

ساتاواہنا یونیورسٹی میں مجسمہ کی خوبصورتی میں اضافہ کیا جائے،کانگریس قائدین
کریم نگر۔28نومبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جیوتی باپھولے بہوجن طبقہ کے مسیحا تھے۔ ان خیالات کا اظہار پلی انجنیلوگوڑ، ضلع کانگریس بی سی سیل کے چیئرمین نے کیا۔ انہوںنے کہا کہ جلد ہی ہم یونیورسٹی کے جیوتی با پھولے چوراہے کو خوبصورت بنائیں گے ۔ مہاتما جیوتی بھا پھولے کی برسی کے موقع پر آج کریم نگر ضلع کانگریس دفتر اور شہر میں ساتاواہنا یونیورسٹی بھولے کے مجسمہ پر ایک عظیم الشان تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ڈی سی سی آفس میں، سٹی کانگریس کے صدور سوڈا چیرمین کومٹ ریڈی نریندر ریڈی اور پلی انجنیلو جنہوں نے ڈسٹرکٹ کانگریس بی سی سیل کے چیرمین پلی انجینلو گوڑ کی قیادت میں منعقدہ پروگرام میں شرکت کی، مشترکہ طور پرپھولے کی تصویر پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔بعد ازاں سوڈا کے چیرمین نے کئی قائدین کے ساتھ سٹی کانگریس کے زیراہتمام شہر کی ساتاواہنا یونیورسٹی میں منعقدہ پروگرام میں شرکت کی اور جیوتی باپھولے کے مجسمہ پر پھول چڑھا کر خراج عقیدت پیش کیا۔ کومٹ ریڈی نریندر ریڈی اور پلی انجینلو گوڑ نے اس موقع پر پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہاتما جیوتی باوہ شخص تھے جنہوں نے ہندوستان کے پسماندہ طبقات میں تبدیلی لائی، بہوجن اسکول قائم کیے اور خواتین کی خواندگی کی راہ ہموار کی۔18 ویں صدی میں وہ ایک عظیم رہنما تھے جنہوں نے ان کمزور طبقات کی بہتری کے لیے کام کیا جو اونچی ذاتوں کے ہاتھوں مظلوم تھے۔آج اس مہاتما کے یوم وفات کے موقع پر انہوں نے کہا کہ ہم انہیں یاد کرکے ان کے عزائم کو جاری رکھیں گے۔ ضلع کانگریس ایس ٹی سیل کے صدر بنوتھو شراون نائک، سٹی ایس سی سیل کے صدر لنگم پلی بابو، کانگریس قائدین رامیدی راجیریڈی، دھننا سنگھ، ونگالا ودیا ساگر، سائری دیونا، رامیدی تروپتی ریڈی، پورنڈلا رمیش، گنڈہ ملیشام، بالابادری شنکر، ہستپورم سری رمیش، مادا، پولاسا واسو، پدیشیٹی بھومیا، بٹینی چندرایا گوڈ، نننی گوپال ریڈی، اڑادی لتھا، گنڈاتی سرینواس ریڈی، ہستپورم ترومالا اور دیگر نے شرکت کی۔