خواتین کے بھیس میں مرد بھکاری گرفتار

   

دکانات اور گاڑی مالکین سے جبراً وصولی پر پولیس کی کارروائی
حیدرآباد ۔ 27 ستمبر (سیاست نیوز) خواتین کے بھیس میں موجود مرد بھیکاریوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا جو دوکانات اور گاڑی مالکین اور پیدل راہگیروں سے جبراً وصولی کررہے تھے۔ کمشنر ٹاسک فورس نارتھ زون ٹیم نے کارخانہ پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مایا بازار علاقہ میں خصوصی مہم چلائی اور 35 سالہ کے دناچترا عرف سریش، 39 سالہ شیخ ممتاز عرف باشاہ، 45 سالہ شیخ اشو عرف شفیع اور 29 سالہ شیخ سمیرا عرف اسحاق ساکنان یاپرال کے علاوہ 45 سالہ ایس چاندنی عرف کمار 29 سالہ این جیہ شری اور 25 سالہ وائی منیشا عرف متلیش ساکناں یاپرال کو گرفتار کرلیا۔ چاندنی عرف کمار کے علاوہ منیشا اور جیہ شری نے اپنی جنس کو بدل کر زنخہ میں تبدیل ہوگئے اور اس جبراً بھیک مانگنے کے ریاکٹ کے اصل آرگنائزرس بتائے گئے ہیں۔ ٹاسک فورس پولیس کے مطابق چاندنی کا تعلق سریکاکلم ضلع سے ہے جو بنیادی طور پر مرد ہونے کے باوجود اس نے اپنی جنس کو تبدیل کرلیا تھا اور اس نے جبراً وصولی کا کام شروع کردیا۔ ملزم نمبر ایک تا 4 جو حقیقی مرد ہیں، انہوں نے چاندنی کی ہدایت پر زنخہ کا بھیس اختیار کیا اور چاندنی نے انہیں اہم جنکشنوں پر تعینات کردیا جو راہگیروں، گاڑی سوار اور دوکانات کے مالکین سے جبراً وصولی کررہے تھے۔ع