بھینسہ : شہر بھینسہ میں محکمہ پولیس کے تحت شی ٹیم کی جانب سے آر ٹی سی بس اسٹانڈ ، آٹو اسٹانڈ اور اگریکلچر کاٹن مارکیٹ میں شی ٹیم سے متعلق عوام بالخصوص خواتین میں شعوربیدار کرتے ہوئے سب انسپکٹر محمد غوث ،راجمنی ،سنگیتا اور دیگر نے کہاکہ عصر حاضر میں خواتین کو اپنے تحفظ کے لئے خود سے دفاع کرنا بھی سیکھنے کی اشد ضرورت ہے اور ہنگامی و ناگہانی صورتحال کے علاوہ کسی بھی انجان فرد کی جانب سے چھیڑ چھاڑ وہراساں کرنے پر شی ٹیم کو مطلع کرنے کیلئے واٹس اپ نمبر 9490619043 اور 108 ،101 ،1098 کے علاوہ ڈائیل 100 کا استعمال کرنے سے متعلق واقف کروایا اور کہاکہ خواتین و لڑکیوں کو چھیڑ چھاڑ وہراساں کرنے والوں کے خلاف مکمل اور پختہ ثبوت وشواہد حاصل ہونے پران کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔