خواتین کے خلاف جرائم کی مانیٹرنگ کے لئے الگ محکمہ ہو:پاٹھک

   

اجمیر: راجستھان میں عام آدمی پارٹی (آپ) مہیلا شکتی کی ریاستی صدر کیرتی پاٹھک نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ خواتین کے خلاف جرائم کی مانیٹرنگ کے لئے ایک الگ محکمہ تشکیل دیا جائے تاکہ عصمت دری کے معاملے میں فوری طورپر کارروائی اور اسے بروقت حل کیا جاسکے ۔آپ پارٹی کی جامیر بلاک انچارج محترمہ پاٹھک نے سوشل میڈیا کے ذریعہ یہ مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عصمت دری کے معاملوں کی باقاعدہ سماعت ہونی چاہئے ۔