خواتین کے ساتھ انصاف کو یقینی بنایا جائے

   


کریم نگر میں پولیس اہلکاروں کے تربیتی پروگرام سے کمشنر وی ستیہ نارائنا کا خطاب

کریم نگر: 22 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محکمہ پولیس کے تحفظ خواتین (ویمن سیفٹی ونگ) کے تحت متحدہ کریم نگر ضلع اسٹیشن ہائوز آفیسر نے خواتین اور بچوں کو اپنے مسائل کے لیے پولیس اسٹیشنوں سے بلا چھجک آزادانہ طور پر رجوع کرنے کی طرف راغب کرنے کی سعی کی جائے۔ کریم نگر کمشنر آف پولیس دی ستیا نارائنا آئی پی ایس نے خواتین ہیلپ ڈسک کے فرائض انجام دینے والے اہلکاروں کو دو روزہ تربیتی کیمپ کا افتتاح کو موقع پر یہ بات کہی۔ پولیس کانفرنس ہال میں منعقدہ اس پروگرام کو مخاطب کرتے ہوئے کمشنر نے کہا کہ متاثرہ خواتین کو احترام کے ساتھ ان کے مسائل کو حل کرنے کا ماحول فراہم کرے تاکہ وہ بے خوف ہوکر اپنی پریشانی کا اظہار کرسکیں اور انصاف کو یقینی بنایا جائے۔ تلنگانہ محکمہ پولیس کی جانب سے خواتین اور بچوں کے تحفظ کو خاص طور پر دی جانے والی ترجیحات کو نظر میں رکھتے ہوئے ان کے مسائل کو حل کرنے کی سعی کریں۔ پولیس کے تعلق سے خواتین کی جو غلط فہمیوں کو دور کرنے کے لیے ہر پولیس اسٹیشن میں خواتین کے زیر انتظام خواتین ہیلپ ڈسک کے ذریعہ اہلکاروں کو تربیت دی گئی ہے متاثرہ خواتین کے تئیں حساس اور دوستانہ روش اختیار کرنے کی تربیت دی گئی۔ کریم نگر ایڈیشنل ڈی سی پی ایڈمن جی چندرا موہن، سری سیلا ایڈیشنل ایس پی، چندریا، ویمن سیفٹی ونگ ڈی ایس پی ونود کمار، انسپکٹر سرینواس، ایس بی انسپکٹر وینکٹیشورلو، سی ٹی سی انسپکٹر وی مادھوی، ڈبلیو پی ایس انسپکٹر بی سرینواس، اور مشترکہ ضلع کے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز نے اس پروگرام میں شرکت کی۔