حیدرآباد ۔ 12 ۔ جون : ( سیاست نیوز) : بی جے پی مہیلا مورچہ کی جانب سے آج اس کی ترجمان مسز کے مادھوی کی قیادت میں مجسمہ ڈاکٹر بی آر امبیڈکر پر ایک یادداشت پیش کی گئی اور اس امید کا اظہار کیا گیا کہ اب ریاست میں خواتین کا تحفظ ہوگا اور ٹی آر ایس حکومت خواتین کے تئیں بے اعتنائی کا مظاہرہ نہیں کرے گی ۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے مسز مادھوی نے امید ظاہر کی کہ اب ریاست میں خواتین کے مسائل کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں ویمن کمیشن نہیں ہے اور کابینہ میں بھی کسی خاتون وزیر کو شامل نہیں کیا گیا جو کہ حیرت انگیز ہے ۔ خواتین ان کے مسائل پر ایک مرد سے کس طرح بات کرسکتی ہیں جب کہ وزیر بہبودی خواتین و اطفال ملا ریڈی کو بنایا گیا ہے ۔ ریاستی حکومت سے خواتین کے ساتھ سوتیلے سلوک کو بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے مادھوی نے کہا کہ ریاست میں 2014 سے تاحال 2000 خواتین لاپتہ ہوگئی ہیں ۔۔
امراض چشم کا مفت معائنہ کیمپ
حیدرآباد ۔ 12 ۔ جون : ( راست ) : نیچرل ہیلت کیر ہاسپٹل چندرائن گٹہ کی جانب سے آنکھوں کے امراض گولوکومہ ، نظر کی کمزوری کی وجہ سے سردرد ، موتیا بند و دیگر آنکھوں کے انفکیشنس کے مریضوں کیلئے مفت تشخیص کیمپ 16 جون اتوار صبح 10 تا شام 5 بجے تک مقرر ہے ۔ جدید ادویات سے علاج کیا جاتا ہے ۔ فون 8374393443 پر اپنا نام درج کرواسکتے ہیں ۔۔
