جے پور: خواتین کے عالمی دن (8 مارچ )پر خواتین اور لڑکیاں راجستھان اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بسوں میں مفت سفر کر سکیں گی۔ وزیر اعلی اشوک گہلوت نے اس سلسلے میں تجویز کو منظوری دے دی ہے ۔ تجویز کے مطابق یہ سفر راجستھان کی سرحد میں راجستھان روڈ ویز کی تمام عام اور اسپیڈبسوں میں دستیاب ہوگا۔ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ریاست میں تقریباً 8.50 لاکھ خواتین اور لڑکیوں کے سفر کرنے کی امید ہے ۔ اس پر تقریباً مالی بوجھ 7.50 کروڑ روپے کا ہے ۔